قصور: سموگ کا باعث بننے والی  فیکٹری ‘ بھٹہ سیل‘جرمانہ‘ ایک ملزم گرفتار

Oct 13, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور سجاد محمود بابر کا سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کیخلاف ایکشن‘ ایک گتہ فیکٹری‘ ایک بھٹہ سیل‘ 1 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور سجاد محمود بابر کی محکمہ ماحولیات کے افسروں کے ہمراہ سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں، کارخانوں اور بھٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے نقیب آباد دربار کے نزدیک گتہ فیکٹری کو سیل کر کے ایک افراد کو گرفتار کر لیاگیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والا بھٹہ سیل کر کے 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

مزیدخبریں