بلا قانونی جواز کیسے بلاک کئے جا سکتے ہیں، ہائیکورٹ‘ 14 شہریوں کے شناختی کارڈ بحال 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نادرا کو ہوم سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر 14شہریوں کے بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے شناختی کارڈز کو کیسے بلاک کیا جا سکتا ہے؟۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار 14شہریوں کے نام فورتھ شیڈول میں تھے جنہیں نکال دیاگیا ہے، جس پر عدالت نے نادرا کو درخواست گزاران کے شناختی کارڈز فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔  درخواست گزار بلال لیاقت کے وکیل وارث سرویا نے دلائل دیئے کہ ہوم سیکرٹری نے کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے۔ شناختی کارڈز کی بندش سے درخواست گزار بنیادی حقوق سے محروم ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...