شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے:سیدعمران کرامت 

Oct 13, 2022

 قصور(نمائندہ نوائے وقت) نئے تعینات والے ہونیوالے ڈی پی اوقصور سیدعمران کرامت بخاری نے کہا کہ کسی بھی چٹ کے بغیر آنیوالا ہر سائل میرے لیے وی آئی پی ہے، پولیس افسر اوپن ڈور پالیسی کے تحت مظلوموں کی داد رسی کو یقینی بنائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت، کرائم کا خاتمہ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور انتظامی امور میں مزید بہتری لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز دفتر ڈی پی او کیساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران اپنی ترجیحات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اختیارکریں،کسی شہری سے بدسلوکی یا تشدد قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں