خان صاحب یہ شیخوپورہ نہیں، پی ٹی آئی کا نیا ترانہ، عمران خان کے شرقپور جلسے کی جھلکیاں 

Oct 13, 2022


شیخوپورہ/شرقپور شریف (سلطان حمید راہی/ سیف الرحمن سیفی/ملک محمد اقبال شاکر )
٭ عمران خان نے شرقپور شریف پہنچ کر  عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر کنور عمران سعید، جلیل شرقپوری، علی اصغر منڈا، میاں افضال حیدر، ملک محمد اقبال کو مبارکباد دی۔ ٭عمران خان جب بائی روڈ جلسہ گاہ پہنچے تو انہوں نے  عوام کے پر جوش نعروں کا ہاتھ لہرا کا جواب دیا۔٭گورنمنٹ ہائی سکول شرقپور شریف میں  خطاب کیا، اس جلسہ کو شرقپور شریف کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔٭عمران خان کی آمد پر رانا عباس علی خاں کی طرف سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔٭عمران خان نے اپنی تقریر میں بار بار شرقپور کی بجائے شیخوپورہ کا نام لیتے عوام سے مخاطب ہوتے رہے، جس پر پارٹی کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے عمران خان کے کان میں شیخوپورہ کی بجائے شرقپور نام لینے کا اشارہ دیا۔٭عمران خان نے اپنی تقریر میں عوام سے حلف بھی لیا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔٭پی ٹی آئی کا نیا ترانہ، نکلو پاکستان کے لیے، بھی عوام نے بے حد پسند کیا اور اس پر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑے ہو گئے۔ ٭شام 7بجے شروع ہونے والے جلسہ گاہ میں عوام 2بجے سے پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں