بینکنگ جرائم کورٹ نے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف چالان داخل دفتر کردیا


لاہور( خبر نگار)بینکنگ جرائم کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی و دیگر کے خلاف چالان داخل دفتر کردیا ۔عدالت کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں چوہدری مونس الٰہی سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔مونس الٰہی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا گیا ہے اور مقدمہ خارج ہونے کے بعد چالان کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، بھانجے واجداحمد خان بھٹی، رحیم یار شوگ ملز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر شہریار اور طارق جاوید کے نام بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن