بھکھی: استاد پر فائرنگ ‘کلرک وسیم‘ سی او ایجوکیشن شفقت کے خلاف دہشت گردی مقدمہ درج

Oct 13, 2022


بھکھی (نامہ نگار) تھانہ بھکھی پولیس نے گورنمنٹ ہائی سکول کھاریانوالہ میں کلرک کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایس ٹی ٹیچر کے والد محبوب احمد کی رپورٹ پر دہشت گردی ایکٹ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت ملزم وسیم اور سی او ایجوکیشن میاں شفقت حبیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کلرک وسیم کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ سی او کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کلرک وسیم اکثر سکول سے غائب رہتا تھا اور اس کے متعلق پرنسپل اور ایس ایس ٹی ٹیچر آصف محبوب نے چند روز قبل سی او کو شکایت کی تو سی او میاں شفقت حبیب کی موجودگی میں ملزم کلرک وسیم نے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں مگر سی او نے اپنے منظور نظر کلرک کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی اور گزشتہ روز اس نے فائرنگ کر کے ٹیچر آصف محبوب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، جبکہ دوسری طرف ضلع بھر کے اساتذہ بھی اس واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے عدم تحفظ کا اظہار  کرتے ہوئے سی او کی تبدیلی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کر دی۔ بصورت دیگر تمام اساتذہ ضلع بھر کے سکولوں کی تالہ بندی کریں گے۔

مزیدخبریں