پنجاب حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے : عنصر مجید 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات کی روشنی میں مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے دوروں کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز ویلفیئر بوائز سکول گو جرانوالہ میں ٹریڈیونین کنونشن سے خطاب کرتے کیااس موقع پر انہوں نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کی ٹریڈ یونینز کے عہدیدروں سے ملاقات کی، کنونشن میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ڈسٹرکٹ میں مزدوروں کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ میں ورکرز کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ لیبر یونیز کو بھی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، تحریک انصاف اُن طبقات کو اوپر لا رہی ہے جنہیں پچھلی حکومتوں نے فراموش کیااس موقع پرڈائریکٹر پبلک ریلیشنز /پروٹوکول آفیسر ٹو منسٹر لیبر ڈاکٹر بابر بندیشہ،ڈائریکٹرز لیبر گوجرانوالہ ایسٹ اینڈ ویسٹ ضیغم عباس،محمدشان،ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی سیالکوٹ عبدالوحید ڈارکے علاؤہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ یونیز عہدیداروں نے صوبائی وزیر لیبر کو مزدوروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اورعہدیداران نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی مزید بہتری، زیادہ سے زیادہ ورکرز کیلئے سوشل سکیورٹی کارڈ کی دسیتابی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

ای پیپر دی نیشن