عمران کی سازش ناکام بنائی: فضل الرحمن‘ مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب


لاہور‘ مردان (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے تخت بھائی مردان میں پی ڈی ایم کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہتا تھا مجھے ہٹانے کی سازش کی گئی۔ آپ کا صدر کہہ رہا تھا کوئی سازش نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی سازش سے آپ کی بیرون ممالک میں فنڈنگ ہوئی۔ سی پیک منصوبہ امریکہ کو پسند نہیں تھا۔ آپ کو سی پیک جام کرنے کیلئے لایا گیا۔ سی پیک پر کام رک گیا۔ آپ نے تو سب کچھ امریکہ کیلئے کر دیا تھا۔ ہم نے عمران خان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔ ادھر مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس  19 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق اجلاس ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال‘ پی ڈی ایم کی حکومت کے اب تک اقدامات اور سیلاب میں عوامی خدمت کیلئے جمعیت کی کارکردگی اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...