12 اکتوبر 1999ء کے یوم سیاہ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

Oct 13, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے 12اکتوبر 1999ء کے یوم سیاہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ 12اکتوبر 1999کو ایک ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے جمہوریت پر شب خون مارا۔ 

پاکستان کے دو تہائی سے منتخب ہونے والے واحد وزیر اعظم میاں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹایا۔

مزیدخبریں