ستوکتلہ: جائیداد کیلئے بیٹے نے باپ‘ سوتیلی بہن کو قتل کر دیا

Oct 13, 2022


لاہور (نامہ نگار)  ستوکتلہ میں جائیداد کیلئے سنگدل بیٹے نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے کار سوار باپ اور 7 سالہ سوتیلی بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ہے۔  شہری غلام حسین نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کا اپنی پہلی بیوی سے بیٹے علی سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز غلام حسین اپنی دوسری بیوی سے 7 سالہ بیٹی ارزا کو کار پر سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل  پر سوار اس کا بیٹا علی آیا اور اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے  نتیجے میں کار سوار غلام حسین اور اس کی بیٹی ارزا گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں