لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان چیئرمین مجلس علماء پاکستان نے بادشاہی مسجد لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہلیان لاہور اور ہم سب کے لیے بڑے اعزاز اور فخرکی بات ہے کہ بادشاہی مسجد لاہور میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت اور دنیا میں امن کے سفیر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی خطبہ جمعتہ المبارک ارشاد کریں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 14اکتوبر 2022ء بروز جمعتہ المبارک بادشاہی مسجد لاہور میں اس عظیم اجتماع میں بھرپور شرکت کریں اور خطیب و امام حج کا خطبہ سنیں اور ان کے پیچھے جمعتہ المبارک کی نماز ادا کریں۔ سعودی عرب پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، عبدالکریم عیسیٰ کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم و مضبوط ہوں گے۔
محمد بن عبدالکریم کے دورہ سے پاکستان، سعودیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: عبدالخبیر آزاد
Oct 13, 2022