لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نجی جہاز کی خریداری میں ڈیوٹی ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود 14کروڑ روپے سر چارج عائد کرنے کا ایف بی آر کا حکم کالعدم قرار دیدیا ہے۔ نجی کمپنی کے وکیل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نجی استعمال کیلئے اربوں روپے کے جہاز کی خریداری پر کروڑوں روپے ٹیکس دیا۔ ٹیکس میں رعایت کی درخواست منظور کرنے کی بجائے ایف بی آر نے 14کروڑ روپے سر چارج عائد کردیا ہے۔ استدعا ہے عدالت سر چارج عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔