بریسٹ کینسر سے لڑنا نا ممکن نہیں: پروفیسر نسرین جاوید 

لاہور(لیڈی رپورٹر)اسلامیہ کالج برائے خواتین کینٹ کی پرنسپل پروفیسر نسرین جاوید خان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر سے لڑنا اگر آسان نہیں تو ناممکن بھی نہیں ہے، طالبات اس مہلک مرض کے حوالے سے اپنی آگاہی بڑھائیں تاکہ ناصرف خود بلکہ اپنی فیملی کی دیگر خواتین کی توجہ بھی بروقت تشخیص کی جانب مرکوز کرواسکیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ پنک ربن ڈے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں اساتذہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن