محفل میلاد و حسن قرات آج ہوگی 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ماہ میلاد النبی  اور ہفتہ وحدت کی پرْ برکت مناسبت سے  حوزہ علمیہ جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیرِانتظام عالمی محفل میلاد و حسن قرات آج بعد از نماز عشاء  جامعہ کی مسجد بیت العتیق میں ہوگی۔ محفل میں ملکی و غیر ملکی قراء کرام و شہرہ آفاق نعت خواں شرکت کریں گے، جبکہ محفل کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید گنج شکر الحاج دیوان عثمان فرید چشتی مہمان خصوصی ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن