لاہور(سپیشل رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور میں میڈی کیئر کلب کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے موضوع پر کانفرنس کا انعقادکیا گیا ہے۔ ماہرین نفسیات اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنی دماغی صحت کے بارے میں بات کرنا غلط نہیں ہے ذہنی مسائل پر بات کرنے سے بدنامی کا خوف نہیں ہونا چاہئے۔ کانفرنس سے جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی خطاب کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذہنی صحت اس وقت تک نظر انداز کیا جاتا ہے کہ یہ خودکشی کے خیال کی سطح تک پہنچ جائے۔
جی سی یونیورسٹی میں میڈی کیئر کلب کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے موضوع پر کانفرنس
Oct 13, 2022