پاک فوج ہماری نظریاتی ‘ جغرافیائی سرحدوں کی امین ہے : چوہدری شوکت


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف سازشیں اور منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی سلامتی و استحکام کی خاطر جدوجہدکرنیوالے فوجی افسر وں و جوانوں کی عزت و توقیر کا تحفظ ممکن ہوسکے اور عوام و پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی سازشوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔پاک فوج ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین ہے جس نے ہمیشہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آج تک دے رہی ہے سیاستدانوں کو بھی چاہئے کہ وہ سیاسی اختلافات کو بعد میںپہلے ملکی خودمختاری ،سلامتی ،ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن