لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدررانا فاروق سعید نے کہا کہ اس وقت اعتزاز احسن پاکستان میں جمہوریت ختم کرنے کیلئے عمران خان کے سازشی ٹولے کا مکمل حصہ بن چکے ہیں۔ اعتزاز احسن ایک عرصے سے عمران خان کی فتنہ اور فراڈ سیاست کا دفاع کر رہے اور ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی قیادت اور پالیسیوں کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے اْس وقت بھی عمران خان کی پولیٹکل انجینئرنگ کی خاموش حمایت کی، جب عمران خان نے نیب کے ذریعے صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کروایا اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے۔