گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )نبی کریم ؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کیلئے باعث رحمت اور فخر ہے۔ آپؐ کی آمد سے دنیا جہالت کے اندھیرے سے روشنی کی طرف گامزن ہوئی۔ اگر مسلمان حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائے اور اپنے درمیان اختلافات کو ختم کریں تو ہم نہ صرف دنیا میں سرخرو ہونگے بلکہ آخرت بھی سنور جائیں گے۔ان خیالات کا اظہا ڈاکٹر حافظ احمد نورانی نے جامع مسجد نقشبندیہ عید گاہ محلہ کھوکھر کی میں عیدمیلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کیااس موقع پرمحمد حبیب محمد زمان چاند حافظ محسن عباد احتشامشا نی ارشد بھی موجود تھے۔