جوئیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلعی رہنما ویوسی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے لیکن ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی۔عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے جبکہ عمران خان کا اصول اور سچائی سے کوئی تعلق نہیں ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا کہ عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی اور عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔ ان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔