کامونکی(نمائندہ خصوصی)(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی گزشتہ تین دھائیوں سے ملکی خزانہ لوٹنے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سٹی صدر میاں حامد علی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ غریب پاکستانیوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے وفاق پر مسلط ٹولے کی واحد ترجیح اپنے کرپشن کیسز سے چھٹکاراپانا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری میں شدید اضافے کا تحفہ دیا، انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کا فخر اور ناز ہیں جو عوامی مسیحا اور ملکی حقیقی آزادی وخودمختاری کی جدوجہد کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ملکی سیاست میں کردار کلیدی ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
غریب عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا:میاں حامد علی
Oct 13, 2022