گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے میڈم نیئر مرتضیٰ لون نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا فخر اور ناز ہیں جو عوامی مسیحا اور ملکی حقیقی آزادی وخودمختاری کی جدوجہد کررہے ہیں عمران خان کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ہم پارٹی قیادت کی کال کے منتظر ہیں جب بھی احتجاج کی کال دی گئی ہمیشہ کی طرح اس احتجاجی تحریک میں بھی پیش پیش ہوں گے ہمارا جینا مرنا پاکستان اور عمران خان کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ میں عمران خا ن کے جلسہ میں شرکت کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملکی سیاست میں کردار کلید ی ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عمران خان کو مائنس کرنے کی سازشیں کرنیوالے خود مائنس ہو جائیں گے ، امپورٹڈ حکومت جس مقصد کی خاطر اقتدار میں آئی ہے قوم اس سے اچھی طرح آگاہ ہے۔