ڈیفنس میں کباڑیوں کی دکانیں خالی کرنے کے بعد دوبارہ سیل کرنے کا حکم 


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں کباڑیوں کی دکانیں خالی کرانے سے متعلق درخواست پر سامان نکالنے کے بعد کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دکانیں دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں کباڑیوں کی دکانیں خالی کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے نوٹس کے خلاف کباڑیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ راجہ منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نشاط کمرشل، اتحاد کمرشل، کمرشل بخاری میں دکانیں ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے درجنوں دکانیں سیل کردیں۔ درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ دکان داروں کو سامان نکالنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کباڑیوں کو دکانوں سے سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس دکان سے جو سامان نکالا جائے ریکارڈ مرتب کریں۔ عدالت نے سامان نکالنے کے بعد کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دکانیں دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواستوں مین موقف اپنایا گیا تھا کہ استعمال شدہ اشیا خرید کر شیر شاہ، کورنگی منتقل کرتے ہیں۔ برسوں سے دوکانوں کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ خالی کروا رہی ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دوکانیں خالی کروانے سے روکا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ 

ای پیپر دی نیشن