سندھ کابینہ نے گزشتہ روز شہر قائد میں سرکاری جامعہ کی منظوری دی تھی، منتخب میئر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر ہوگا،مرتضیٰ وہاب


کراچی(این این آئی)شہرقائدمیں ایک دہائی بعد سرکاری جامعہ کے قیام کی منظوری دے دی گئی، جامعہ کا مرکزی کیمپس ضلع وسطی میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک دہائی کے بعد سرکاری جامعہ کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے اس ضمن میں بتایاکہ بلدیہ عظمی کے زیر انتظام میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ضلع وسطی میں قائم کی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ سندھ 
کابینہ نے گزشتہ روز میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے ایکٹ کی منظوری دی تھی، منتخب میئر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے زیر کنٹرول ہوگا، عباسی شہید اسپتال میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا، میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس ضلع وسطی میں ہوگا۔مرتضی وہاب نے کہاکہ ہم نے میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کا قانون بنایا اور سندھ کابینہ سے منظور کروایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن