امریکی یونیورسٹی نے مفتی تقی عثمانی و دیگر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

Oct 13, 2022


کراچی(این این آئی)بین الاقوامی امریکن تئیزم یونیورسٹی فلوریڈا کی جانب سے ڈاکٹر محمد تقی عثمانی نائب صدر دارالعلوم کراچی کو اسلامک بینکنگ، ڈاکٹر عزیز الرحمن ناظم تعلیمات دارالعلوم کراچی کو "اسلامی نظام قانون وفقہ" اور ڈاکٹر حافظ علا الدین سارنگ جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ کو "بین المذاہب مکالمہ وہم آہنگی" کے موضوعات پر حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاہے، یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ایہاب الشامی نے دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر ہدایت الرحمن اور ڈاکٹر زاہد علی کی میزبانی میں ملک بھر کی دس سرکاری و پرائیوٹ جامعات کے مختلف تقریبات کے دوران تین گرانقدر علمی شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاہے، مزید یونیورسٹی حکام نے ڈاکٹر تقی عثمانی کو بورڈ آف اسٹڈیز کا چیئرمین مقرر کردیا، دریں اثنا علمی حلقوں نے اعزاز پانے والے شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے بین الاقوامی اعزاز قرار دیاہے۔

مزیدخبریں