دوکوٹہ (نامہ نگار)تحصیل میلسی میں قائم سپیشل ایجوکیشن سکول کے پرنسپل کی مبینہ نااہلی گزشتہ 20 روز سے ادارہ کی بس نہ آنے کی وجہ سے سپیشل طلباءو طالبات سکول جانے سے قاصر ہیں دو کوٹہ پہلوان آرائیں اڈا نو ایل اڈا ہری مائنر اڈا جہان واہ اور دورہٹہ سمیت دیگر مقامات پر بچےپریشان ہیں والدین نے پرنسپل سے رابطہ کیا تو انہوں نے بس کا ڈرائیور نہ ہونے کا بتا کر خاموشی اختیار کرلی جبکہ لاہور میں حکام کو کی گئی شکایت پر بھی کوئی رسپانس نہیں، بچوں کے والدین نے حکام بالا سے سپیشل بچوں کی بس فوری چالو کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خرافات سے بچتے ہوئے ولادت مصطفی کی خوشیاں منائی جائیں: علی حسن
ملتان(سماجی رپورٹر) تاجر حاجی فرید قر یشی کی رہا ئش گاہ پر سالانہ محفل میلادالنبی کی تقر یب منعقد ہو ئی جس سے سید علی حسن شاہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہمیں چاہیے کہ خرافات سے بچتے ہوئے ولادت مصطفی کی خوشیاں منائیں بہادر عطاری نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا نبی کر یم کے بتائے ہوئے رستے پر چل کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ میلاد سے حماد عطاری ،زاہد عطاری ،ساجد عطاری ،و دیگر نے خطا ب کیا ۔
جبکہ اس موقع پر حاجی روفیق ،محمد جاوید قر یشی ،محمد بابر قر یشی ،ملک احسن مہے ،محمد نثار ،محمد اخلاق قر یشی ،حا جی روفیق ،محمد ذیشان ،محمد بابر ،علی قر یشی ،محمد سہیل و دیگر موجود تھے۔
پہلوان آرائیں اڈا نو ایل اڈا ہری مائنر اڈا جہان واہ اور دورہٹہ و دیگر سے والدین کا چالو کرانے کا مطالبہ
Oct 13, 2022