وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئینی ذمہ داریاں پوری کریں: سراج الحق 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عجیب و غریب فیصلوں سے قوم کا عدالتی نظام پر اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ہیرو کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنانے کی پالیسیوں کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اقتدار کی جنگ میں مصروف، 22کروڑ عوام امن کی متلاشی ہے۔ خیبرپی کے اور کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، مگر حکمرانوں کو پروا نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہو گئیں۔ خیبر پی کے میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، سٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کے واقعات میں خطرناک اضافہ سے عوام کی نیندیں حرام ہو گئیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، لوگوں کو تحفظ دیں، اگر ایسا نہیں کر سکتیں تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ جھوٹ، گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست سے نوجوانوں کوگمراہ کیا جا رہا ہے۔ یوتھ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر مزید اعتبار نہ کریں، وہ ملک کے حقیقی وارث ہیں، فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔ نوجوان ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قرطبہ سٹی اسلام آباد میں مینار پاکستان یوتھ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذہین اور پڑھے لکھے نوجوان حالات سے تنگ ہو کرملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ طاقتور کی کرپشن فرسودہ نظام طاقتور کو تحفظ جب کہ غریب کو اپنی مرضی سے جینے تک کا حق نہیں دیتا۔ پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کی پالیسیاں جاری رکھیں۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی۔ آٹا، چینی، پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔
سراج الحق 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...