راولپنڈی(محبوب صابر سے )کیپٹل ویلیو ٹیکس، رجسٹریشن فیس سمیت مختلف ٹیکسوں میں مد میں راولپنڈی کی کروڑوں روپے کی نا دہندہ ہاﺅسنگ سو سائٹیوں سے ساڑھے 14کروڑ روپے ٹیکس وصول کرلیا گیا، مزید وصولیوں کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں واقع راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہاﺅسنگ سو سائٹیوں کے مالکان نے اراضی کی د ستا ویزات رجسٹرڈ کراتے وقت مختلف ٹیکس ادا نہیں کئے جن میں کیپٹل ویلیوٹیکس، رجسٹریشن فیس اور اسٹمپ ڈیوٹی مکمل ادا نہیں کی یا پھر ٹیکس کم شرح پر جمع کرائے گئے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واضح ہدیات جاری کیں کہ ٹیکس اور فیس کی مد میں جو بھی نا دہندہ ہاﺅسنگ سو سائٹیاں ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وصولی کی جائے جس پر سب ارجسٹرار اربن Iاور رول سید اسد شیرازی نے نا دہندہ سو سائٹیوں کے مالکان کو ٹیکس ادا کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے۔
اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے نا دہندہ ہاﺅسنگ سو سائٹیوں سے ساڑھے 14کروڑ روپے وصول کرلئے اور مزید وصولی کیلئے کارروائی تیز کر دی ہے۔
راولپنڈی، نا دہندہ ہاﺅسنگ سو سائٹیوں سے ساڑھے 14کروڑ ٹیکس کی وصولی
Oct 13, 2022