بارودی سرنگوں سے ہلا کتےں، ورثاءمعاوضہ کےلئے دستاوےزات جمع کرو ائےں، دوست محمد 


اسلام آباد (نامہ نگار )سینیٹر دوست محمد خان محسود نے بارودی سرنگوں اور دھماکوں کے تمام متاثرین بشمول سابقہ فاٹا کے اضلاع اور سوات سے تعلق رکھنے والے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاءسے اپیل کی ہے کہ جنہیں اب تک مالی امداد نہیں ملی ہے۔وہ اپنے دستاویزات یا سندی سرٹیفیکیٹ مقامی انتظامیہ سے بنوا کر ہمارے پاس جمع کروادیں۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ فاٹا اور سوات طویل عرصے سے لاقانونیت کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ہزاروں افراد ہلاک اور بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ان علاقوں کو بارودی سرنگوں کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کوئی منظم اقدامات نہیں کیے گئے جو بے گناہ لوگوں کی جانوں کا ضیاع کا باعث بنے ہیں۔ سینیٹر دوست محمد محسود نے تمام متاثرین سے درخواست کی ہے کہ جن کو حکومتی قواعد کے مطابق معاوضہ کی رقم ادا نہیں کی گئی ہے، بشمول بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے ایسے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والوں کے ورثاءفوری طور پر سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹس سمیت اپنی تفصیلات جمع کرائیں۔ اور مستند تصدیق، ڈپٹی کمشنرز، پولیس اسٹیشنز اور متعلقہ سیکورٹی فورسز سے کراکے وہ بھی جمع کرالیں ۔

ای پیپر دی نیشن