اڈیالہ روڈ پر غیرقانونی د کانےں مسمار کی جائےں،ڈی جی آر ڈی اے


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے اڈیالہ روڈ اورشاہ پور روڈ راولپنڈی پر دورہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرتے ہوئے آپریشن کی ہدایت کر دی ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے اڈیالہ روڈ موضع داگل پر شادی ہال کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم جاری کردیاہے انہوں نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو اڈیالہ روڈ پر غیرقانونی دو کا نوں کو مسمار کرنے کی بھی ہدایت کی ڈی جی نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں اور عمارات کے نقشوں کی منظوری کی فیس و چارجزکے حوالے سے سروے کرنے ہدایت کر دی ہے انہوں نے بتایا ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو اڈیالہ روڈ اورشاہ پور روڈ راولپنڈی پر تمام غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کو کمرشلائزیشن نوٹسس جاری کرنے اور اور ریگولر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...