لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان نے پیش کردہ لاہور سمیت پوری ڈویژن کی 15ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی۔سڑکوں کی بہتری، سیوریج و ڈرینز اور اربن ڈویلپمنٹ کی سکیموں کی حتمی منظوری دی گئی۔ کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ کی روڈ ایمپروومنٹ کی7 سکیموں کی منظوری دی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے کہا کہ ایل ڈی اے سڑکیں بنائے۔
محکمہ ہاو¾سنگ نے بھرتیوں کی اجازت دے دی
لاہور(خبرنگار)محکمہ ہاو¾سنگ نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ،سینی ٹیشن ایجنسیوں اور ہارٹی کلچر اتھارٹیز میں بھرتیوں کی اجازت دے دی۔پنجاب بھر میں چار ہزار سے زائد ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔ گزشتہ 5 برسوں کے دوران اتھارٹیز میں ریگولر یا کنٹریکٹ ملازمین بھرتی نہ کیے گئے۔محکمہ ہاو¾سنگ کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں درجہ چہارم کے 4131 ملازمین کی کمی ہے۔
کمشنر نے پندرہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی
Oct 13, 2022