لاہور(نیوزرپورٹر) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین نے کہا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لئے مہم شروع کریں گے،جس کے لئے دس ہائی لاسز گرڈوں کی مانیٹرنگ، مجسٹریٹی نظام اور عدالتی نظام بنایا جائے گا اور نادہندگان کو گرفتار کیا جا سکے گا۔لیسکو ہیڈ آفس میں ڈی جی ایڈمن میاں علی افضل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری امین کا کہنا تھا کہ سولر انرجی کو فروغ دینے کے لئے 11478نیٹ میٹر لگ چکے ہیں، سولر پینل کی پاکستان میں پیداوار شروع ہو رہی ہے سولر ٹیرف کے ریٹ میں فرق کی اطلاعات غلط ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا گھریلو ٹیرف 30روپے سے بڑھ چکا ہے، سولر پر ہونے والا خرچ ڈھائی سال میں واپس مل جاتا ہے، آنے والے دنوں میں سولر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہو گا، اس سے بلوں میں کمی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو کے لائن لاسز میں کمی ہو گئی ہے، تین مہینوں میں آمدنی میں گیارہ ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے، لاسز کم ہو کر 12اعشاریہ تین ہو گیا ،تین ماہ میں 85ہزار نئے کنکشن ، 90ہزار سے زائد خراب میٹر تبدیل ہوئے، سسٹم کو مستحکم کیا جارہا ہے29فیڈر اپگریڈ کئے، لوڈ میں کم ہو کر 3700میگاواٹ ہو گیا ہے۔
،ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں لوڈ دو ہزار ہو گا، لوڈشیڈنگ ایک ہفتہ پہلے ختم کردی ہے، آئندہ ماہ نومبر میں فیول پرائس منفی ہو جائے گا جس سے بجلی کی قیمتوں میں استحکام ہو گا۔