اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی۔ سفےر کا خیرمقدم کرتے ہوئے افتخار علی شلوانی مختلف باہمی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں پاک چین دیرینہ تعلقات شامل ہیں جو کہ دوستی کی علامت ہے۔ سفیر نے پاکستان کے ہاﺅسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
چینی سفیر ملاقات
چینی سفیر کی سیکرٹری ہا¶سنگ سے ملاقات، ابھرتی مارکیٹ پر تبادلہ خیال
Oct 13, 2022