آنگ سان سوچی کو مزید 6سال قید کی سزا

Oct 13, 2022


ینگون(این این آئی)میانمارکی عدالت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کےالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔ آنگ سان سوچی کو 2 مقدمات میں تین تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔

اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔میانمار کی عدالت کی جانب سے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کےالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی مجموعی طور پر سزا 26 سال ہوچکی ہے۔
آنگ سان سوچی

مزیدخبریں