گندی ویڈیوز‘ شریف خاندان کی گھٹیا سیاست‘ عمران نے قوم کو شعور دیا: قاسم سوری


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ چوروں اور فراڈیوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ شریف خاندان کی گندی سیاست گھٹیا حرکات کی وجہ سے دم توڑ چکی ہے۔ پوری قوم کے سامنے گندی ویڈیو تیار کرنے والوں کے چہروں پر نقاب اتر چکے ہیں۔ ثابت ہو چکا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی۔ عمران خان نے قوم کو شعور دیا ہے۔ فیصل آباد نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے۔ یہ بات انہوںنے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی‘ پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔


سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب ‘ ایم این اے چوہدری فیض اﷲ کموکا ‘چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید سمیت دیگر ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے فیصل آباد سے عمران خان ریکارڈ کامیابی حاصل کریں گے۔ انشاءاﷲ فیصل آبادکی عوام چوروں اور ڈاکوﺅں کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ چکا ہے جبکہ نواز شریف کی سیاست لندن میں زندہ لاش بن چکی ہے ۔
قاسم سوری

ای پیپر دی نیشن