ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد صہیب اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا


لاہور(نامہ نگار)نئے تعےنات ہونےوالے ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد صہیب اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ا±ن کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے37ویں کامن سے ہے۔ اس سے قبل وہ ایس پی انویسٹی گیشن، سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی /آر او سی ٹی ڈی شیخوپورہ، ایس ایس پی /آر او سی ٹی ڈی لاہور، ڈی پی او بہاولپور،ڈی پی او قصوراور پی ایس او ٹوآئی جی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

چارج سنبھالتے ہی محمد صہیب اشرف نے ڈویژنل ایس پیز سے ملاقات کی ۔محمد صہیب اشرف نے کہا کہ شہریوں کی جان واملاک کا تحفظ،امن وامان کاقیام،روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ اورکمیونٹی پولیسنگ کافروغ ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور میرٹ کی بالادستی کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کی دادرسی،اہلکاروں کی ویلفیئر کے لئے دفتر کی دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن