لاہور( نیوز رپورٹر) سربراہ روڈا عمران امین نے کہا ہے کہ دریائے راوی کی بحالی میں پشتے اوربیراجوں کا بنانا ہماری اولین ترجیح ،ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائےگا۔روڈا ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق عمران امین کا کہنا تھا کہ دریائے راوی کے اندر یا باہر کسی کو بھی ہاوسنگ سکیم بنانے کی اجازت نہیں ہے پہلے سے بننے والی تمام سکیمیں غیر قانونی ہیں ہم نے راوی شہر کا ماسٹر پلان بنا لیا اس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے ہم روڈا ایریا میں بننے والی غیرقانونی سکیموں کو متعدد بار نوٹس دے چکے اب جلد کارروائی کا آغاز کرینگے۔