کراچی (این این آئی) ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد میں مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افرادجاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مسافر کوچ میںآگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس پی جامشورو کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ ایم نائن پر پیش آیا، جہاں کراچی سے پنجاب جانے والے مسافر بس میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے فوری طور پر بس کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث مسافر بس جل کر مکمل خاکستر ہوگئی اور اس میں سوار 20 افرادجاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد افرادزخمی ہوگئے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں جائے حادثے پر موجود امدادی ٹیمیں قریبی اسپتال منتقل کررہی ہیں۔ واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیوذرائع نے بتایاکہ حادثے کا شکار ہونیوالے بڑی مسافر بس میں 50 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پولیس نے بس میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے پاس مسافر کوچ کا آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس پی جامشورو کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی کی انتظامیہ کو جائے وقوعہ پر ایمبولینس بھیجنے اورزخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی سندھ کا واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیااورانتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کے اہل خانہ سے ہر قسم کاتعاون کیاجائے۔وزیراعلی سندھ نے واقعہ پیش آنے کی تحقیقاتی رپورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت ہے
جا مشو ، زولسن جلنے سے 20، وادی نیلم، ایک ہی خاندان کے 6افراد حادثے کی نذر
Oct 13, 2022