اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ نے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی۔ سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے افتخار علی شلوانی مختلف باہمی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں پاک چین دیرینہ تعلقات شامل ہیں جو کہ دوستی کی علامت ہے۔ سفیر نے پاکستان کے ہائوسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔