لاہور(نامہ نگار)نوجوانوں کو عالمی معیار کی قابلیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ایرکسن نے پاکستان میں اپنے گریجویٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ایرکسن (Ericsson)نے پاکستان میں اپنے گریجویٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیاہے تاکہ نوجوان ہنرمندوں کو عالمی معیار کی لرننگ اور کیئریئر کی ترقی کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ ایرکسن پاکستان گریجویٹ پروگرام کا مقصد پاکستان میں مستقبل کی ٹیکنالوجی لیڈرشپ تیارکرنا ہے۔ ایرکسن کے ماہرین اور نوجوان پاکستانی ٹیلنٹ کی معاونت کے ذریعے، ایرکسن پاکستان گریجویٹ پروگرام آن دی جاب، پراجیکٹ پر مبنی کلاس روم ٹریننگ اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں آن لائن سیکھنے اور جدید کنیکٹیوٹی کا موقع فراہم کرے گاجوکہ پاکستان کی ڈیجیٹل پالیسی میں حصہ دار ثابت ہوگا۔ فارغ التحصیل نوجوان قیمتی تجربہ، مہارت اور قابلیت سیکھ رہے ہیں۔ یہ پروگرام ان گریجویٹس کو تیزی سے بدلتے ہوئے آئی سی ٹی شعبہ میں پیشہ ورانہ پراجیکٹ پر مبنی علم حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ ایرکسن پاکستان کے صدر اور کنٹری منیجرعام احسن خان نے کہاکہ ایرکسن پاکستان میں 60سال سے کام کررہی ہے اور سوسائٹی کو سپورٹ کرنا ہمارے مضبوط ستونوں میں سے ایک ہے۔
ایرکسن پاکستان گریجویٹ پروگرام نوجوان اور ذہین گریجویٹس کی مہارت اور علم میں اضافہ کرکے انہیں ٹیکنالوجی کے ماہرین کے طورپر بااختیار بناتاہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی تکمیل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ نوجوان فنٹیک، انٹرنیٹ آف تھنگز، کلاڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت سمیت دیگرمہارت میں پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔ پاکستان کے گریجویٹس میں بڑی صلاحیت ہے اور ہم ان کی کامیابی کے منتظر ہیں۔ قابل اور ذہین گریجویٹس ایرکسن میں عالمی معیار کی انڈسٹری کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ایسے منصوبوں کی ترقی میں معاونت کررہے ہیں جو پاکستان اور خطے میں مواصلات کی دنیا کو تبدیل کررہے ہیں۔