5 برآمدی شعبوں کو 100 ارب روپے سبسڈی کیلئے رقم کا انتظام کر لیا: وزیرتجارت

Oct 13, 2022


 اسلام آباد ( آئی این پی) وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے 5 بڑے برآمدی شعبوں کو 100 ارب روپے سبسڈی کیلئے رقم کا انتظام کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرتجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں طلب کی کمی ہے۔ وزارت خزانہ نے 5 بڑے برآمدی شعبوں کو 100 ارب روپے سبسڈی کیلئے رقم کا انتظام کر لیا ہے۔ وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کو سبسڈی پر اعتماد میں لیں گے۔ سبسڈی کی رقم بجٹ میں سے ہی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجٹ میں سبسڈی کی رقم کہاں سے آئے گی۔ اس کا جواب وزیر خزانہ واپسی پر دیں گے۔ 
اعتراز احسن کے بیان کے حوالے سے سوال پر وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ میں اعتزاز احسن کا بے حد احترام ہے۔ میں نے ان کا بیان نہیں سنا۔

مزیدخبریں