فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے اکتوبر کے پہلے پندھرواڑے میں دھان کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو تحفظ نباتات، آبپاشی، محفوظ زرعی زہروں کا استعمال، فصل کی برداشت، فصل کی باقیات کو جلانے کی ممانعت،پرالی اور پرول کے بہترین استعمال ودیگر اقدامات کو بروئے کار لانے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مزید معلومات کیلئے زراعت افسران سے رجوع کریں۔