لاہور(کامرس رپورٹر)چھٹی پاکستان انڈسٹریل ایکسپو15اکتوبر سے لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی ۔3 روزہ ایکسپو میں120 سے زائد اعلیٰ صنعتی چینی مینوفیکچررز شرکت کریں گے جن میں بنیادی طور پرسی این سی مشینری، تعمیراتی مشینری، قابل تجدید توانائی، تعمیراتی مواد، زرعی مشینری، ہارڈویئر، بیرنگ، کیمیکل، آٹو اور پارٹس وغیرہ کی نمائش ہوگی۔ نمائش میں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے استعمال کیے جائیں گے۔ مصنوعات ایکسپو سائٹ پر لگائے گئے بوتھس پر موجود ہوں گی جبکہ ہر بوتھ پر زوم پلیٹ فارم اور اسسٹنٹ کے ذریعے بی ٹو بی میٹنگز کا اہتمام کیا جائے گا۔