پی اینڈ ڈی:عالمی بنک کی ریسرچ ٹیم کا دورہ فیصل آباد ،ماحولیاتی چیلنجز کا جائزہ 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سیکنڈری سیٹیز آف پاکستان منصوبہ کے تحت عالمی بنک کی ریسرچ ٹیم نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔ نیشنل فوکل پرسن علی حیدر لودھی اور صوبائی فوکل پرسن وسیم احمد ہاشمی کی سربراہی میں چھ رکنی ریسرچ ٹیم فیصل آباد شہر کے رہائشی و سماجی شعبے، میونسپل سروسز، ادارہ جاتی و مالیاتی صورت حال، انفراسٹریکچرکی خصوصیات اور ماحولیاتی چیلنجز کا جائزہ لے کراپنی سٹڈی رپورٹ مرتب کررہی ہے۔ عالمی بنک کی اس ر یسرچ ٹیم نے اپنے دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہداکرام سے ملاقات کی اور شہری ترقی کے مختلف پہلوئوں سے آگاہی حاصل کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ریسرچ ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں شہری ترقی کے جاری اور بعض نئے منصوبوں سے آگاہ کیا اور منظم ٹائون پلاننگ کے سلسلے میں شعبہ ہائوسنگ کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے بتایاکہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق جدید اور منظم ترقی کیلئے فیصل آباد ماسٹر پلان بھی ترتیب دیاجارہاہے جبکہ ایف ڈی اے کے زیر انتظام سترہ ہائوسنگ کالونیز اور اٹھارہ کمرشل مارکیٹس شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں جن کے انتظامی امور کے اقدامات کی ذمہ داریاں ادا کی جارہی ہیں۔
 انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کیلئے'' ٹیپا '' کو فعال بنانے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی آبادی کے تقاضوں کے مطابق شہری ترقی کی ضروریات کا ذکر کیااور کہاکہ عالمی بنک کی ریسرچ ٹیم کی سٹڈی کی بدولت انفراسٹریکچر کے استحکام، موسمی تغیرات کو موافق رکھنے اور سماجی و معاشی شعبے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے نئے راستوں کی نشاندہی ہوگی۔ عالمی بنک کی ریسرچ ٹیم نے سیکنڈری سیٹیزآف پاکستان منصوبے کے تحت اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سٹڈی کے مقاصد کے بارے میں بتایااور کہاکہ سٹڈی رپورٹ کی بدولت ورلڈ بنک سمیت صوبائی و لوکل گورنمنٹ کو معاشی و سماجی شعبے،فزیکل پلاننگ ادارہ جاتی و مالیاتی امور اور انفراسٹریکچر کی خصوصیات میں سیکنڈری سیٹیزکے اہم کردارسے آشنائی ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ ورلڈ بنک کے ایسوسی ایٹ ان ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران میونسپل سروسز، ماحولیات،سینیٹیشن،روڈزسیکٹر، ٹرانسپورٹ، ہائوسنگ اور شہری ترقی کے دیگر اداروں سے ڈیٹا جمع کیاجارہاہے اور وہ اپنی سٹڈی رپورٹ ورلڈ بنک کو پیش کردینگے جس کے تحت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی معاونت بھی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...