لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے 3 ٹی ٹونٹی کیلئے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان آنا تھا تاہم اب یہ سیریز 2024 میں ٹیسٹ سیریز کیساتھ کھیلی جائیگی۔ بہت زیادہ کرکٹ ہونے اور ٹی ٹونٹی میچز کی زیادہ اہم ہونے کی وجہ سے سیریز ملتوی کرنے پر دونوں بورڈ رضا مند ہوئے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ کا سال ہونے کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ کو اہمیت دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور جلد سیریز ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان
Oct 13, 2022