سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ ‘پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Oct 13, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دوحہ میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دونوں میچز جیت لیے، پہلے میچ میں قطر کو 0-8سے شکست دی۔قطر کیخلاف طفیل خان شنواری ‘محمد عدیل ‘محمد علی اور محمد جنید نے گول کئے ۔ قطری ٹیم کوئی گول نہ کرسکی ۔ بوسنیا کے خلاف 0-3 سے کامیاب ہوا۔پاکستان نے گزشتہ روز سوڈان کو بھی 0-3سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم کی جانب سے طفیل شنواری نے مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کی۔انہوں نے  پہلے قطر اور پھر بوسنیا کیخلاف میچ میں ہیٹ ٹرک سکور کی۔


خیال رہے کہ سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ، سٹریٹ چائلڈ یونائیٹڈ نامی غیر منافع بخش گروپ کے بینر تلے، فیفا ورلڈ کپ سے پہلے 2010 سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ کے آخری تین ایڈیشن جنوبی افریقہ (2010)، برازیل (2014) اور روس (2018) میں ہوئے۔اس سال یہ ایونٹ قطر میں 7 سے 15 اکتوبر تک ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 26 ٹیمیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں