دورہ پاکستان‘انگلینڈ کا 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ‘بین سٹوکس کپتان مقرر

Oct 13, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بین سٹوکس کریں گے اور دیگر سکواڈ میں جیمز اینڈرسن، ہیری بروک، زیک کرالی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، کیٹن جینگز، جیک لیچ اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں۔ جیمی اورٹن، اولی پوپ، اولی رابنسن، جو روٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔سٹورٹ براڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز رواں سال کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی، دوسرا 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہو گا۔

مزیدخبریں