کراچی سے تعلق رکھنے والا اجرتی قاتل لاہور سے گرفتار


کراچی(این این آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والے اجرتی قاتل وصی اقبال کو لاہور سے گرفتار کرلیا، ملزم کو بھنڈر نام کے بک میکر نے کراچی سے لاہور بلایا تھا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے وصی اقبال کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو بھنڈر نامی بک میکر نے لاہور بلوایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اجرتی قاتل وصی اقبال کا شناختی کارڈ پر نام ارمان تسلیم ہے، وہ اب تک 19 افراد کو قتل کرچکا ہے اور 14 قتل کے مقدمات میں سکھر جیل کاٹ چکا ہے۔پولیس کے مطابق وصی اقبال کو لاہور بلوانے والے بھنڈر نامی بک میکر کا تعلق لاہور کے ایک شوٹر گروپ سے ہے جس نے وصی اقبال کو بلوا کر شوٹر سے ملوایا تھا۔پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم وصی اقبال کو ٹارگٹ ملنے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن