کراچی(کامرس رپورٹر) اکاؤنٹنسی باڈیزاے سی سی اے اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) کی طرف سے ایک بڑی نئی تحقیقاتی رپورٹ شائع کی گئی ہے جوکہ، ٹیکس ادا کرنے کے بارے میں ٹیکس دہندگان کے رویے اور بدعنوانی میںسطحی درجے کا تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان سمیت 14 ترقی پذیر معیشتوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک عالمی سروے میں پتا چلا ہے کہ ٹیکس کے نظام پر اعتماد اس وقت کم ہوتا ہے جب ٹیکس دہندگان کو بدعنوانی کی اعلی سطح اور عوامی رقوم کی منتقلی کا احساس ہوتا ہے۔اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا پاکستان کی جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے انتہائی اہم ہے۔ معیشت کی دستاویزات، ریگولیٹری صلاحیت میں اضافہ اور ٹیکنالوجی (ڈیٹا اینالیٹکس) کے استعمال کی طرف ایک اہم تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اکاؤنٹنسی کے پیشے کی شراکت ان توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں کے لیے اہم ہیجن کے لیے پیشہ ور افراد کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
دنیا بھر میں ٹیکس کے نظام میںبدعنوانی کے رجحان پرسروے کا انعقاد
Oct 13, 2022