دوطرفہ تجارت میں فروغ کی ضرورت ہے، نیپالی سفر


اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان میں تعینات نیپال کے سفیر مسٹر تپس ادھیکاری سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹریز کے چیئرمین خورشید برلاس نے وفد کے ہمراہ جن میں ایگزیکٹوممبر محمد امین الرحمن، فہد برلاس کنونیئر ڈپلومیٹک آفیرز اور محسن خالد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور اور نیپال کے درمیان ٹورازم اور معاشی و اقتصادی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ نیپالی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے چاہئیںپاکستان اور نیپال کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے نیپالی سفیر نے خصوصی طور پر اس بات پر زور دیا کہ پی آئی اے خصوصی آپریشن دوبارہ شروع کی جائے تاکہ آمدروفت سے دوریاں دور ہوں اور معیشت کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے۔ نیپالی سفیر کو خورشید برلاس چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹریز نے نومبر میں ہونے والی دوسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزبیشن میں شرکت کی دعوت دی۔ نیپالی سفیر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ  لازمی طور پر گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کرینگے۔ اور ایگزبیشن میں لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کرینگے۔ نیپالی سفیر مسٹر تپس ادھیکاری نے خورشید برلاس چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹریز کو یقین دلایا کہ وہ لازمی طور پر ایگزبیشن کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں  اپنی شرکت کو یقینی بنائینگے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان  برادرانہ، دوستانہ  اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن