کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن (پی سی اے)کے وائس چیئرمین پی سی اے ایم عمران سلہریا اور ایم وقاص مغل نے پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن (پی سی اے) کوٹنگ انڈسٹریز کو بھی ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن (پی سی اے) ککے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اگرکہ دیگر شعبوں کی طرح کوٹنگ اسٹریز کو بھی مراعات دی جائیں تو برآمدات کو ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھاسکتے ہیں ۔ ایم عمران سلہریا، ایم وقاص مغل اور معظم رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوٹنگ انڈسٹریز کو ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کی فہرست میں شامل کیا جائے اور اگر یہی سہولیات پی سی اے کی ممبر انڈسٹریز کو دی جائیں تو وہ ملکی برآمدات کو ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔